آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

  

گولڈ کوسٹ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں آسٹریلوی باﺅلرز نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محدود اوورز کے کھیل میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 85 رنز کا ہدف دیا۔ نین عابدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اتنی نروس نظر آئیں کہ تین کھلاڑی رن آﺅٹ ہوگئیں۔آسٹریلیا کی طرف سے کیمینس نے 2 جبکہ فیرل ‘ ہنڑ ‘ اوسبرن اور بیمس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ایلسی ویلانی اور کیمینس نے اننگز کا آغاز کیا۔ کیمینس ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئیں ۔ اس کے بعد ایلسی ویلانی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایلسی ویلانی 50 رنز کے ساتھ نمایاں ری انکو ماہم طارق نے کلین بولڈ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کی۔ ایلسی ویلانی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -