مدثر نذر یو اے ای کی بیٹنگ کو قدموں پر کھڑا کریں گے
ابوظبی(آن لائن) سابق پاکستانی آل راو¿نڈر مدثر نذرمتحدہ عرب امارات کی بیٹنگ کو قدموں پر کھڑا کرینگے۔انھیں ورلڈ کپ 2015 کیلیے خلیجی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے پر توجہ دونگا۔ تفصیلات کے مطابق مدثر نذر اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اکیڈمی میں ڈیولپمنٹ سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، اب آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کیلیے یو اے ای نے ان کی بطور بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی ہیں، مدثر کو یقین ہے کہ ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئیگا۔انھوں نے کہا کہ میں نے امارات کرکٹ سے بطور بیٹنگ کوچ وابستہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں خود کو بولر سے زیادہ ایک بیٹسمین سمجھتا ہوں، اس سے قبل میں کینیا جیسی ٹیموں کی کوچنگ کرچکا اور جانتا ہوں کہ یو اے ای کی خامیاں کیا ہیں۔