برائن برادرز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برائن برادرز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ ...

  

نیویارک( نیٹ نیوز) مائیک برائن اور بوب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ برائن برادرز نے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دی۔کوارٹر فائنل میچ میں مائیک برائن اور بوب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کا مقابلہ سپین کے ڈیوڈ ماریرو اور انکے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو سے تھا۔ برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیوڈ ماریرو اور انکے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو 6-2،4-6 اور 6-4 سے زیر کر کے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -