ٹور آفسپین ریس ، 10 ویں مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ ٹونی مارٹن کی جیت

ٹور آفسپین ریس ، 10 ویں مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ ٹونی مارٹن کی جیت

  

بارسلونا( نیٹ نیوز)ٹور آف سپین سائیکل ریس کے 10 ویں مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ سپینش رائیڈر نے ییلو جرسی پر قبضہ جما لیا ہے۔ سپین میں جاری سائیکل ریس اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے ، ریس کا 10 واں مرحلہ 36 اعشاریہ 7 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ جرمنی کے ٹونی مارٹن شاندار پرفارمنس دکھا کر سر فہرست رہے۔ ٹونی مارٹن نے مقررہ فاصلہ 47 منٹ 2 سیکنڈز میں طے کیا۔ کولمبو کے ریگو برٹو اوران 15 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سوئس سائیکلسٹ فیبئین کینسیلرا کی تیسری پوزیشن رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر سرفہرست رہنے والے کولمبیا کے نائیرو کوئنٹینا حادثے کے باعث 11 ویں نمبر پر رہے جس کے بعد سپینش البرٹو کونٹا ڈور نے ییلو جرسی پر قبضہ جما لیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -