سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، عثمان انور

سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، عثمان انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پوری لگن سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ملک کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے مسلسل جدید ترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، انٹرنیشنل سوئمنگ پول کمپلیکس صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی دنیا کیلئے ایک اور جدید سہولت ہے، کمپلیکس تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور اسے فینشنگ ٹچز دیئے جارہے ہیں، یہ پورے ملک میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلا سوئمنگ پول کمپلیکس ہوگا، اس میں گرم اور ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی ہوگی جس کا درجہ حرارت موسم کی مناسبت سے سیٹ کیا جا سکے گا،اس کے علاوہ پول میں جدید فلٹریشن ، الیکٹریشن سسٹم نصب کئے گئے ہیں ، سکیورٹی کے حوالے سے بھی اہم انتظامات کئے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سوئمنگ پول کے مکمل ہونے کے بعد یہاں پر بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرائے جائیں گے جس سے ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ میں بھی نکھار آئےگا۔
 اور ہمارے سوئمرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔