ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  

نیویارک( نیٹ نیوز) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں قزاخستان کی ذارینا ڈیاس اور چین کی یی فین ژو کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انکو قزاخستان کی ذارینا ڈیاس اور چین کی یی فین ژو کے خلاف پہلے سیٹ میں 6-1 سے کامیابی حاصل ہوئی دوسرے سیٹ میں مقابلہ 1-0 تک پہنچا تو قزاخستان کی ذارینا ڈیاس اور چین کی یی فین ژو پر مشتمل جوڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں اور ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی بآسانی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -