یوسین بولٹ کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی بھرپور تیاری

یوسین بولٹ کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی بھرپور تیاری

  

نیویارک( نیٹ نیوز) ورلڈ اوراولمپک چیمپیئن یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کر رہے ہیں۔ چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپیئن یوسین بولٹ نے دوہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپک میں نیا عالمی ریکارڈ بناکردنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی تھی۔ بیجنگ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ آئندہ سال 22 اگست سے شیڈول ہے جس کے لئے آٹھ بار کے عالمی چیمپئن نے نیا ریکارڈ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وہ ان دنوں چین کے شہر شنگھائی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نوجوان ایتھلیٹس کے ساتھ دوڑ لگا کر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ سکوٹر کے ساتھ خود بھی ٹریک پر دوڑ لگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن بیجنگ اولمپکس 2008ء میں 200 میٹر ریس میں شاندار ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -