خواجہ ندیم کیبلامقابلہ کامیابی لاہور کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی ہے

خواجہ ندیم کیبلامقابلہ کامیابی لاہور کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی ہے

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ایل آر سی اے الیکشن میں خواجہ ندیم احمد کی بلامقابلہ کامیابی لاہور کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی ہے لاہور کی کرکٹ کے حوالے سے موجودہ دورمیں ویسٹ زون بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایل آر سی اے کے صدر سمیت بہت سے عہدیداران اسی زون سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں پر بہت زیادہ کرکٹ کے میدان اور کرکٹر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جبکہ کسی دور میں نارتھ زون میں منٹو پارک کرکٹ کا گہوارہ تھا اور یہاں سے بہت سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ویسٹ زون میں خواجہ ندیم احمد کے منتخب شدہ صدر رائے ذوالفقار علی جنہوںنے کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر 3 سال کی پابندی لگ چکی ہے۔

 اور ویسٹ زون کی صدارت کی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے اس کرسی کے لئے سی ای او عامر کیبلز کلب کرکٹ آرگنائزر اور شاہ فیصل کرکٹ کلب کے صدر عامر الیاس بٹ اور کرکٹ سنٹر کے صدر میاں نوشاد علی نے کاغذات جمع کروادیئے ہیں ۔ خواجہ ندیم احمد کی طرح ان کے مدمقابل بھی کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 25 ستمبر کو قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوگی۔ سابق کرکٹر عامر الیاس بٹ جو کہ ویٹرن کرکٹ کے آرگنائزر اور اب پاکستان کی سب سے بڑی کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے آرگنائزر کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ شہرت حاصل کی لاہور بھر کے کھلاڑیوں کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں۔ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ ہمیں کلب کرکٹ کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرکے کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہیے تاکہ آنے والے دنوں میں نوعمر کھلاڑی لاہور ریجن اور قومی کرکٹ کے دھارے میں شامل ہوسکیں اور لاہور کی کرکٹ ترقی کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -