بورڈ اور ٹیم کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کرونگا شہریار خان

بورڈ اور ٹیم کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کرونگا شہریار خان

  

                       لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم جلد ہی فتوحات کا سلسلہ شروع کردے گی اور ورلڈ کپ میں شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی کوشش کرونگا اس وقت مجھے کافی چیلنجز کا سامناہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میں ان سے نبردآما ہوجاﺅنگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں پوری قوم کی نظریں اس وقت ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی کپتان کی تبدیلی کے بارے میں کئے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے میری ذاتی رائے میں مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کریں گے اوران باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ا ن کو تبدیل کیا جارہا ہے شہر یار خا ن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بہترین انداز میں کام کررہا ہے اور اس کی بہتری کےلئے جو بھی اقدامات مجھے اٹھانے پڑے میں ضرور اٹھاﺅں گا ایک اور سوال کے جواب میں شہر یار خان نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز بھی ہماری لئے اہمیت کی حامل ہے اور ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -