جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف او ڈی واک

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف او ڈی واک

  

لاہور(پ ر)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف او ڈی واک کا انعقا کیا گیا ۔واک کا بنیادی مقصد رن وے پراُن غیر ضروری اشیاءکی صفائی سے متعلق آگہی کو فروغ دینا تھا ، جو طیارے کی انجن اور باڈی کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے ۔واک کا انعقاد سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی سیفٹی اینڈ کو الٹی مینجمنٹ سسٹم برانچ نے کیا تھا ۔ ایئر پورٹ مینجر اصضرفہیم خٹک کے علاوہ ایئر لائنز اور جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کام کر نے والے متعلقہ محکموں کے افسران واک کے شرکا ءمیں شامل تھے ۔

واک کے انعقاد سے پہلے واک کے شرکاءکو جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے آئی ایم ایس ریسور س سینٹر مین مختصر ویڈیو فلم بھی دیکھائی گئی جس میں دکھا یا گیا کہ رن وے پر موجود ایک چھوٹی سی بھی غیر ضروری چیز بھی جہازکی باڈی اور انجن کے لیے کس طرح نقصان کا باعث بنتی ہے ۔

ایف او ڈی واک کا بنیادی مقصد ایئر پورٹ کے متعلقہ اداروں اور عملے میں اپرن اوررن وے کو غیر ضروری اشیا ءسے پاک کرنے کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا اور شعور اجاگر کرنا تھا کہ، کس طرح رن وے کوغیرضروری اشیاسے صاف کر کے جہاز کی باڈی اور انجن کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور ایک چھوٹی سی کوشش جہاز کے سیفٹی کی ضمانت بن سکتی ہے ۔

مزید :

کامرس -