ملازمین کی استعدادکاربڑھانے کیلئے این اے آرسی کو جائیکاکاتعاون حاصل

ملازمین کی استعدادکاربڑھانے کیلئے این اے آرسی کو جائیکاکاتعاون حاصل

  

اسلام آباد (اے پی پی) جاپانی ادارے ”جائیکا“ اور قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (این اے آرسی) زراعت کے شعبہ سے وابستہ افسروں اورملازمین کی استعداد کار بڑھانے کےلئے مل کر کام کریں گے۔ بدھ کو اس حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پی اے آر سی کے چیئرمین، این اے آرسی کے ڈائریکٹرجنرل، جائیکا پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری نے شرکت کی۔ اس موقع پر جائیکا کے نمائندے کاواساکی نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کا اہم شعبہ ہے خصوصاً صوبہ خیبرپختونخوا میں شہریوں کی بڑی تعداد اس سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیکا پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانے کےلئے بھرپور تعاون کررہی ہے جس سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ اور زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔

(kam/jav/msb1502:14)

مزید :

کامرس -