لاہورچیمبرالیکشن: آزاد پروگریسو گروپ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

لاہورچیمبرالیکشن: آزاد پروگریسو گروپ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)آزاد پروگریسو گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے امیدواروں نے لاہور چیمبر آف کامراینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2014ءکیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادےئے۔ گزشتہ روز آزاد پروگریسو گروپ کی جانب سے ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے نامزد امیدوارجن میںراجہ حسن اختر، کامران بٹ، فیصل بٹ، ڈاکٹر راشد، عظیم قصوری ، محمد کرام ، عاکف باجوہ اور حیدر سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کراہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کیلئے مسز مسرت نواز نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ اس موقع پر آزاد پروگریسو گروپ کے کنوینر راجہ حسن اختر، ڈپٹی کنوینر فیصل بٹ، انجمن راجران لاہور کے رہنماءشاہد بلال بٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر میں عام تاجر اور چھوٹے صنعتکار کی نمائندگی یکسر ختم ہوگئی ہے ہمیں روائتی اقتدار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -