لاہورچیمبر الیکشن: کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے63امیدواروں کے کاغذات جمع

لاہورچیمبر الیکشن: کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے63امیدواروں کے کاغذات ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات کے لیے 63امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس کی سات سیٹوں کے لیے16 ، ایسوسی ایٹ کلاس کی آٹھ سیٹوں کے لیے 44جبکہ خواتین کے لیے مختص نشست کے لیے 3خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ لاہور چیمبر کے سیکریٹری جنرل شاہد خلیل نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ کارپوریٹ کلاس کی سات اور ایسوسی ایٹ کلاس کی آٹھ سیٹوں کے لیے انتخابات بالترتیب 22اور 23ستمبر کو منعقد ہونگے۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ 18ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ رسمی نتائج کا اعلان اسی روز کردیا جائے گا، عہدیداروں کا انتخاب 28ستمبر کو عمل میں آئے گا، حتمی نتائج کا اعلان 30ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔کارپوریٹ کلاس کے لیے کاغذات جمع کروانے والوں میں میاں نعمان کبیر، عبدالباسط، نادر کمال عثمان، شہزاد احمد، شہزاد وحید، قراة العین عرفان، کمال محمود امجد میاں، طاہر ملک، محمد عمیر، خالد عثمان، ڈاکٹر ریاض احمد، ثناءاللہ چودھری، سید حسن رضا، محمد ریاض الحسن، اخلاق احمداور نعیم انور، ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے کاغذات جمع کروانے والوں میں ناصر سعید، سید محمود غزنوی، خرم لودھی، راجہ عدیل اشفاق، رضوان اختر، اسد نور پگانوالہ، وقار احمد میاں، شیخ محمد فیاض احمد، محمد ارجمند مقصود، ذیشان خلیل، امجد چودھری، شاہد حامد خواجہ، محمد خالد، آغا افتخار احمد، طاہر ملک، عرفان مسعود، شیخ اعجاز رشید، ملک محمد ریاض اعوان، اسد منظور، فاروق حسن، میاں بشیر احمد، ساجد عزیز میر، عبدالودود علوی، ظفر احمد، محمد عمران سلیم، محمد اعجاز، ظفر احمد کمال، عبدالغفار انصر، محمد ارشد جاوید، رانا فیض الحسن، محمد امین، راجہ عبدالستار، راجہ حسن اختر، کامران بٹ، محمد عظیم، محمد فیصل مصطفیٰ بٹ، محمد اکرم، عارف باجوہ، حیدر سلیم، راشد رضا خان، میاں شبیر احمد، محمد عمران اصغر، محمد یاسین اور محمد منظور بٹ جبکہ خواتین کی نشست پر کاغذات جمع کروانے والوں میں تنزیلہ یوسف، سعیدہ نذراور مسرت نواز شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -