آئی سی اے پی کے زیراہتمام جاب میلہ

آئی سی اے پی کے زیراہتمام جاب میلہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے زیراہتمام کراچی اور لاہور میں انسٹی ٹیوٹ کے دفاتر میں نوجوان چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس کے لئے سی اے پاکستان کے حوالے سے سیمینار اور جاب فئیر کا انعقاد کیا۔ پاکستان کی نامور اداروں نے اس جاب فئیر اپنے اسٹالز لگائے اور نوجوان چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس میں اپنی کمپنی کی معلومات فراہم کی۔شرکت کرنے والوں میں یونی لیور پاکستان ، شیل پاکستان، ٹوٹل پارکو، پیل انجینئرنگ ، مسلم کمرشل بنک، ہربیون پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ، اے جے ایم فارما، یونائٹڈ بنک لمیٹڈ فنڈز، میزان بنک، عارف حبیب کموڈیٹیز، دی ریکیوٹرز، اے ایف فرگوسن، کے پی ایم جی اور ڈیلویٹ پاکستان شامل تھے۔

مزید :

کامرس -