راولپنڈی ملک میں وٹنر ی فارما انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز ہے

راولپنڈی ملک میں وٹنر ی فارما انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز ہے

  

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی ملک میں وٹنر ی فارما انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز ہے اور ریجن کی بڑی انڈسٹری میں اس کا شمار ہوتا ہے مذکورہ صنعت ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لیکن حکو متی عدم توجہ کے باعث بہت سے ؓھرونوں کا شکار ہے ،وٹنری فارما کا سب سے بڑا مسئلہ رجسٹریشن کا ہے ، انسانی اور وٹنری ادویات کی رجسٹریشن کو الگ کیا جائے تا کہ محکمانہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے جس کے باعث گزشتہ 6سال میں کوئی بھی پراڈکٹ رجسٹرڈ نہیں ہو سکی جس سے صنعت کے لئے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ،راولپنڈی چیمبر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے اور صنعت سے وابستہ مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے کی قائمہ کمیٹی برائے وٹنری فارما کے چیئرمین ثاقب داﺅد نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں کے علاوہ سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی اور دیگر ارکان چیمبر اور کمیٹی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ چیمبر نے خطے میں صنعتی سرگرمیوں کے اضافے کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور وٹنری فارما کی بحالی اور ترقی کے لئے اقدمات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ صنعت کو رجسٹریشن کے حوالے سے خاص طور پر مسائل کا سامنا ہے ،2سال میں رجسٹریشن فیس 15000روپے سے بڑھا کر2لاکھ روپے کر دی گئی ہے اور دیگر مسائل چیئرمین کمیٹی چیمبر کے نوٹس میں لا چکے ہیں، مذکورہ صنعت کی ایکسپورٹ کو ترویج دینے کے لئے حکومتی تعاون وقت کی اشد ضرورت ہے ۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ چیمبر اس قومی صنعت کی بحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

 اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جائے گا اور صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی جائےگی اور اس مسئلے کو آل چیمبر ز کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی اٹھایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری حکومت کے ساتھ تضاد کی بجائے مذاکرات کی پالیسی اپنائے گی تا کہ مسائل کو حل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔

مزید :

کامرس -