ایشیاءکے حصص بازاروں میںتیزی

ایشیاءکے حصص بازاروں میںتیزی

  

ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشیاءکے حصص بازاروں میں بدھ کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی جبکہ سونے کی قیمت میں کمی رہی۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی 225 انڈکس 0.83 فیصد ‘ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 0.92 فیصد اور شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس 0.69 فیصد اپ رہے جبکہ سیﺅل کا کو پسی انڈکس فلیٹ رہا ۔ وال سٹریٹ نیو یارک میں امریکہ کی سہ ماہی پیداواری رپورٹ کے اجراءسے قبل ڈوجونز انڈکس 0.19 فیصد ‘ ایس اینڈ پی انڈکس 0.07 فیصد اور ناسڈک 0.39 فیصد ڈاﺅن رہے۔

 ایشیاءکی سپاٹ بلین مارکیٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 1267.31 ڈالر فی اونس نیو یارک ٹریڈ کے 1271.33ڈالر فی اونس کے مقابلے میں کم قیمت میں ہوئی۔

(hma/hab 1147:14)

مزید :

کامرس -