تیل و گیس کی فراہمی سے 600 ارب روپے کے محصولات وصول

تیل و گیس کی فراہمی سے 600 ارب روپے کے محصولات وصول

  

                                  اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے گزشتہ مالی سال 2013-14 کے دوران تیل و گیس کے شعبے سے 600 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے ۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2014 ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران حکومت نے نان ٹیکس ریونیو اور سپیشل ٹیکس (پٹرولیم لیوی) کی مد میں 9 فیصد اضافے سے 306 ارب روپے مالیت کے محصولات اکٹھے کئے۔ جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13 ءکے دوران اس مد میں 280 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران تیل و گیس پر سیلز ٹیکس میں مد میں 220 ارب روپے اکٹھے کئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5.6 فیصد کمی سے 103.5 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ جبکہ قدرتی گیس پر ترقیاتی ٹیکس کی مد میں بیس فیصد اضافے سے 38.5 ارب روپے حاصل کئے گئے۔

مزید :

کامرس -