بہتری کا سفر جاری انڈیکس مزید335 پوائنٹس بڑھ گیا

بہتری کا سفر جاری انڈیکس مزید335 پوائنٹس بڑھ گیا

  

                        لاہور‘کراچی(کامرس رپورٹر‘اکنامک رپورٹر)ملک میں تاریخ کے بد ترین سیاسی بحران کے باوجود ملکی سٹاک مارکیٹ میں بڑے بروکرز نے اپنا کھیل جاری رکھتے ہوئے مصنوعی تیزی کا عمل جاری رکھا ۔ کراچی مارکیٹ میں بڑے بروکرز نے گزشتہ روز حصص کی گری ہوئی قیمتوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے مارکیٹ میں 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ۔ غیر ملکی سرمایہ کار حیران زدہ ہو کر ٹریڈنگ سے باہر ہی رہے چھوٹے سرمایہ کاروں نے بھی محتاط رویہ اختیار کیا ۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر بڑے بروکرز نے گزشتہ روز کے مصنوعی اضافہ کا فائدہ اٹھانے کے لئے پہلے پرافٹ ٹیکنگ کی اور جب مارکیٹ کے انڈیکس میں تین سو پوائنٹس تک کمی ہو گئی اور حصص کی قیمتوں میں کمی ہو گئی تو بڑے بروکرز نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے حصص کی خریداری شروع کر دی جو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہی ۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس سی 100 انڈیکس 335.26 پوائنٹس کے اضافہ سے 29595.55 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 63 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔5 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ67کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس30.61پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5408.32پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میںکل6لاکھ94 ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 9لاکھ21 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2لاکھ7 ہزار حصص۔ دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے65ہزار حِصص۔جبکہ بنک الفلاح لمیٹڈ کے55ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روز سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.00روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.27 روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -