ترکشن ڈراموں سے ہماری ٹی وی انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑا‘ سلینا سپرا

ترکشن ڈراموں سے ہماری ٹی وی انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑا‘ سلینا سپرا
ترکشن ڈراموں سے ہماری ٹی وی انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑا‘ سلینا سپرا
کیپشن: 1

  

لاہور (فلم رپورٹر) نامور اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں نوجوان ہدایتکاروں نے انتہائی معیاری اور اصلاحی فلمیں بنا کر پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دیا ہے ، فلم ” بول “، ”وار “ اور ” میں ہوں شاہد آفریدی “ کو پاکستانی شائقین فلم نے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ اچھے اسپرکٹ لے کر فلمیں بنائی جائیں تو وہ ضرور کامیاب ہوں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکشن ڈراموں سے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑاکیونکہ پرائیویٹ سیکٹر میں انتہائی اعلیٰ معیار کی ٹی وی پروڈکشن ہورہی ہے ، پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ” سورج برسائے پھول “ نامعلوم وجوہ کی بناءپر ریلیز نہیں ہو سکی جس کا جواب پروڈیوسر ہی دے سکتا ہے ۔

مزید :

کلچر -