اداکارہ انیتا ایوب نے شوبز میں واپسی کے امکانات کو رد کردیا

اداکارہ انیتا ایوب نے شوبز میں واپسی کے امکانات کو رد کردیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماضی کی اداکارہ انیتا ایوب نے شوبز میں واپسی کے امکانات کو رد کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انیتا ایوب ان دنوں کراچی آئی ہوئی ہیں جہاں ان کے ماضی کے کئی دوستوں نے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ کام کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے دلچسپی کا اظہار نہی کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک پروڈکشن ہاﺅس نے انہیں ڈرامے میں مرکزی کردار کی پیشکش بھی کی تاہم انہوں نے واضح الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں شوبز سے بلکل دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -