ہریتک روشن فلم ”بینگ بینگ“ میں فارمولا ون سپورٹ کار چلائیں گے

ہریتک روشن فلم ”بینگ بینگ“ میں فارمولا ون سپورٹ کار چلائیں گے
 ہریتک روشن فلم ”بینگ بینگ“ میں فارمولا ون سپورٹ کار چلائیں گے
کیپشن: 1

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار ہریتک روشن اپنی نئی فلم ”بینگ بینگ“ میں فارمولا ون سپورٹ کار چلائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ بینگ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں جن کے مطابق ہریتک سپورٹ کار چلاتے ہوئے بعض سٹنٹ بھی کریں گے جو کہ ہندی سینما کی تاریخ میں پہلی بار نظر آئےں گے۔ مذکورہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”ڈے اور نائٹ“ کا ہندی ورژن ہے ہالی وڈ فلم میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے کام کیا تھا جبکہ بینگ بینگ میں ہریتک کے مقابل کترینہ کیف ہوں گی۔ فارمولاون گاڑی میں ہریتک کے سٹنٹ ابوظہبی کی سڑکوں وگلیوں میں فلمائے گئے ہیں ۔

مزید :

کلچر -