کرینہ جان کی تماثیل کے نئے ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت

کرینہ جان کی تماثیل کے نئے ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت
کرینہ جان کی تماثیل کے نئے ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ و پرفارمر کرینہ جان نے تماثیل کے نئے ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ جان نے بتایا کہ میںپشاور میںپشتو فلم کی شوٹنگ میں حصّہ لینے جارہی ہوں جس کی وجہ سے میں نے انکار کیا ہے۔تماثیل تھیٹر میں گزشتہ ڈرامہ میں مجھے بے پناہ رسپانس ملا میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوش کی ہے ۔پشاورسے واپسی پر نئے ڈرامہ میں پرفارم کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں کرینہ جان نے بتایا کہ مجھے مسلسل ٹی وی پر کام کی پیشکش ہے لیکن میں صرف اور صرف ان ڈراموں میں کام کروں گی جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔میری دو بہنیں جلد ہی شوبز جوائن کرنے والی ہیں ان میں سے ایک بہن عینی صرف ماڈلنگ کرے گی جبکہ دوسری بہن شوبز کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔کرینہ جان نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اس لئے کبھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کرتی میں ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -