ڈرامہ سیریل”اضطراب“ اختتام کے قریب
لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل”اضطراب“ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی کہانی نہایت سست روی سے آگے بڑہ رہی ہے جس سے ناظرین بوریت کا شکار ہیں۔ مصباح خالد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والے اس سیریل کی ابتدائی اقساط کافی زیادہ پسند کی گئی تھیں لیکن بعد ازاں کہانی بہت سست روی سے آگے بڑھتی رہی۔
ا
س ڈرامے میں صبا قمر نے میکال ذوالفقار کی بیوی کا کردار کیا ہے جن کے درمیان بہت زیادہ محبت ہوتی ہے لیکن کہانی میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی آتی جب یہ پتہ چلتا ہے صبا قمر کو کینسر ہے ۔