مہوش حیات نے سیریل میں کام کے ساتھ ٹائٹل گانے کی شرط بھی رکھ دی

مہوش حیات نے سیریل میں کام کے ساتھ ٹائٹل گانے کی شرط بھی رکھ دی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیریل کا ٹائٹل گانے کی شرط بھی رکھ دی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مہوش حیات کو کراچی کے ایک پروڈکشن ہاﺅس کی طرف سے سیریل میں کام کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شرط رکھی کہ کام کے ساتھ ساتھ ٹائٹل سانگ بھی وہی گائیں گی جس پر پروڈیوسر نے کہا کہ وہ چند روز تک مشورہ کر کے بتائیں گے۔ یاد رہے کہ مہوش حیات اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ اب گلوکاری بھی باقاعدگی سے کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -