دشمن اور حاسد میری شہرت سے جلتے ہیں ‘آفر ےن

دشمن اور حاسد میری شہرت سے جلتے ہیں ‘آفر ےن
دشمن اور حاسد میری شہرت سے جلتے ہیں ‘آفر ےن
کیپشن: 1

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ آفر ےن نے کہا ہے کہ دشمنوں اور حاسدوں کو میری شہرت سے جلن ہوتی ہے اور وہ مجھ پر کسی نہ کسی طرح پابندی لگانے کے لئے سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر میں ایسے تمام عناصر کو باخبر کرتی ہوں کہ میں نے کبھی بیہودہ رقص نہیں کیا ہے اور نہ ہی مجھے گندے رقص اچھے لگتے ہیں ۔ آفرین نے کہا کہ الزام لگانے والے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑتے ۔ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ۔ بعض سازشی لوگ میری شکایتیں لگا کر مجھ پر پابندیاں لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے کوئی حسد نہیں کرتی ۔ سب ساتھی فنکاروں کا احترام کرتی ہوں اور توقع رکھتی ہوں کہ وہ بھی مجھے بھی وہی عزت و احترام دیں گے جو میں ان کو دیتی ہوں ۔شہرت اور ترقی کے لئے کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا۔

مزید :

کلچر -