امریکی صدر کا مزید 350امریکی فوجی عراق بھیجنے کا ھکم

امریکی صدر کا مزید 350امریکی فوجی عراق بھیجنے کا ھکم

  

                             واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے صدربا راک اوباما کو دولت اسلامیہ کی کارروائیوں نے مزید 350 امریکی فوجی عراق بھیجنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بظاہر یہ فوجی بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تعینات دستے میں شامل ہوں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان فوجیوں کے عراق پہنچنے کے بعد وہاں قائم امریکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت پر مامور امریکی فوجیوں کی تعداد 820 ہوجائے گی۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کےخلاف ایک مضبوط علاقائی اتحاد تشکیل دینے کے لیے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی مشرقِ وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔ ترجمان جوش ارنسٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ جان کیری ، وزیرِ دفاع چک ہیگل اور صدر اوباما کی مشیر برائے داخلی سلامتی لیزا موناکو عنقریب مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ یہ اعلامیہ دولتِ اسلامیہ کی جانب سے ایک امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -