یہودی بستیوںکی تعمیرمشرق وسطیٰ کے امن عمل میں رکاوٹ ہے،بان کی مون

یہودی بستیوںکی تعمیرمشرق وسطیٰ کے امن عمل میں رکاوٹ ہے،بان کی مون

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے مغربی کنارے کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔ بان کی مون نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اس اسرائیلی فیصلے نے انہیں فکر مند کر دیا ہے۔ تل ابیب حکام نے بیت الحم کے مغربی حصے میں چار سو ہیکٹر کے رقبے پر اپنے زیر کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بان کی مون نے کہاکہ یہودی بستیوں کی تعمیر کی اسرائیلی پالیسی مشرق وسطی امن مذاکرات کی راہ میں پہلے ہی ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اب یہ فیصلہ مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے بھی اسرائیلی منصوبے کو رد کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -