ایچی سن کالج کے برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے،الطا ف حسین

ایچی سن کالج کے برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے،الطا ف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کنٹریکٹ پالیسی کے تحت صوبائی ووفاقی اداروں کے ملازمین مستقل ہو سکتے ہیں تو تاریخی تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے کنٹریکٹ پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنا اساتذہ کا حق ہے ایچی سن کالج کے برطرف اساتذہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ادارے کے بورڈ آف گورنر نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو قانون کے تحت مستقل کرنے کی سفارشات کیں مگر دو درجن کے قریب اساتذہ کو بر طرف کر دیا گیا ،برطرف ہونے والے اساتذہ الطاف حسین اور شوکت علی کا کہنا ہے کہ 24اساتذہ عرصہ دراز سے معروف وقدیم تعلیمی ادارے میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت بچوں کی درس و تدریس جاری کئے ہوئے تھے اور بورڈ آف گورنر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کی سفارشات کے باوجود اساتذہ کو برطرف کر دیا گیا ،