نائیجیرین فوج کی بوکو حرام کے خلاف کاروائی ،70ہلاک

نائیجیرین فوج کی بوکو حرام کے خلاف کاروائی ،70ہلاک

  

                                                   ابوجا (اے پی پی) نائیجیریا میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی کارروائی کے نتیجہ میں 70 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ نائیجیرین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی قصبے بامہ میں بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے نتیجہ میں 70 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کارروائی عسکریت پسندوں کی جانب سے بامہ پر قبضہ کےلئے بکتر بند گاڑیوں کے حملہ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب بوکو حرام تنظیم کے ترجمان محمد گاوا نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بامہ قصبے سے شہریوں کی اکثریت نقل مکانی کرچکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -