صومالیہ میں الشباب کے خلاف امریکی دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ترجمان پینٹاگون

صومالیہ میں الشباب کے خلاف امریکی دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ترجمان ...

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صومالیہ میں الشباب ملیشیا کے خلاف کارروائیوں میں امریکی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حوالے سے مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ صومالی افواج نے حالیہ اختتام ہفتہ پر افریقی یونین کے دستوں کے ہمراہ اسلامی انتہاپسندوں کے خلاف ایک آپرپشن شروع کیا ہے۔ اس دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک شہر کو الشباب کے قبضے سے آزاد بھی کرا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب الشباب نے اتوار کو صومالی خفیہ ادارے کے ایک مرکز پر حملہ کرتے ہوئے بارہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -