ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے ایصال ثواب کیلئے محفل قرأت کل ہو گی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،ممتاز صحافی و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے ایصال ثواب کیلئے کل3بجے سہ پہرمحفل قرأت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس محفل میں ملک کے معروف قاری حضرات قاری نور محمد، قاری سید صداقت علی ،حافظ محمد عمر اشرف، قاری رفیع الدین سیالوی،قاری سید نوید قمر شاہ، قاری محمد علی، قاری اللہ بخش، قاری محمد رفیق نقشبندی، قاری خالد عثمان علوی الازہری اور قاری نور محمد چشتی تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔محفل کی نقابت کے فرائض قاری محمد یونس انجام دیں گے۔ اس محفل کا اہتمام صوت القراء انٹرنیشنل کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔