سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا مطالعاتی دورہ

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ دھرم پورہ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے فورسز اکیڈمی‘ -3کینال بنک‘ گلبرگII-‘ لاہور‘ دی پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس‘ گلبرگ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ گوپے رائے‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ کا وزٹ کیا

‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ نورے والا‘ تحصیل فیروز والا اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ بھٹیانوالہ‘ تحصیل فیروزوالا کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد613تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -