اٹلی کی سمندری حدود میں 4 ہزار افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

اٹلی کی سمندری حدود میں 4 ہزار افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

  

روم (اے پی پی) اٹلی کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ہزار افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اٹلی میں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ہزار تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی میں ایک فریگیٹ ، لینڈنگ کرافٹ شپ اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک سمندری راستے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار تارکین کو زندہ بچایا گیا ہے۔ اس آپریشن کےلئے اٹلی کے حکام نے 13 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -