بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یمن کے لیے 553 ملین ڈالر قرضہ منظور کر لیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یمن کے لیے 553 ملین ڈالر قرضہ منظور کر لیا

  

صنعائ(آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عرب ملک یمن کے لیے 553 ملین ڈالر قرضہ منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین برس کے عرصے میں صنعاءحکومت کو مہیا کیے جانے والے اس قرضے کا مقصد وہاں سیاسی اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال میں اصلاحاتی عمل میں آسانی پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ اس مالیاتی پروگرام کے تحت یمن حکومت کو چوہتر ملین ڈالر کی پہلی قسط جلد ہی مل جائے گی۔ دریں اثناءصدر عبدالرب منصور ہادی نے شیعہ باغیوں کے کچھ مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -