حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ،عابد صدیقی

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ،عابد صدیقی

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ہر مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے جس کا پیپلز پارٹی شروع دن سے کہہ رہی ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے اور یقیناً حکومت کو ہی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل نکالنا ہے پیپلز پارٹی کو شروع دن سے ہی موقف دو ٹوک رہا ہے وہ تشدد کے بغیر مسائل کو حل کیا جائے اور جہاں بھی جمہوریت کو خطرات لاحق ہوں گے پیپلز پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب بھی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔اسکے باوجود کہ بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے لیکن پھر بھی قومی نقصانات کو کم کرنے کے لیے اسی راستے کو اپنانا عقلمندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تماشے سے پاکستان اور پاکستان کی قوم کی دنیا میں کافی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کو ان دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مذاکرات کے ذریعے فوری طور پر بحران پر قابو پانا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -