پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعظم نہیں جمہوریت کے ساتھ ہے،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعظم نہیں جمہوریت کے ساتھ ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ سے مجبور ہیںہماری قیادت نااہل حکومت اورناکام وزیراعظم نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے وزیراعظم میاں نوازشریف کوپارلیمانی پارٹیوں کی حمایت مل گئی لہٰذاءاب وہ کسی ڈراورخوف کے بغیرعوام کو ڈیلیور اوراپنے وعدے وفاکریں انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی مگر اس وقت ملک کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتاعمران خان کے جوبھی تحفظات ہیں ان پرپارلیمنٹ میں بات کی جائے اگروزیراعظم میاں نوازشریف شروع دن سے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی نصیحت پرعمل کرتے توآج بندگلی میں نہ ہوتے وہ محمدپورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

 محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ دھرنے پربیٹھی پاکستان تحریک انصاف کی جائز شکایات دورکرنا ارباب اقتدارکافرض منصبی ہے ۔کسی فریق کوتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی بحالی اورمزدورطبقات کی خوشحالی کیلئے جمہوریت کاتسلسل ضروری ہے پی ٹی آئی اورپی اے ٹی والے وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے آئینی اورپارلیمانی راستہ اختیار کریں،کسی شاہراہ یاچوک میں بیٹھ کرملک وقوم کی قسمت کے فیصلے نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری اپنے کارکنوں کوکنٹرول کریں ،پی ٹی وی سٹیشن اسلام آباد کی طرح کسی دوسری سرکاری عمارت پرقبضہ کی کوشش برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

۔
۔
۔




دھرناپارٹیاں ملک کوبدنام کرنیوالے عناصر کواپنی اپنی جماعت سے نکال باہرکریں ۔