سیاسی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط بنانے کےلئے دور رس اقدامات کریں ، خورشید احمد

سیاسی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط بنانے کےلئے دور رس اقدامات کریں ، خورشید احمد

  

لاہور( خبر نگار) قذافی سٹیڈیم ہال لاہور میں چیمبر آف ورکرز کے ایک نمائندہ اجلاس سے بزرگ مزدور راہنماءخورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ، چوہدری محمد انور گجر صدر ریلوے ورکرز یونین ، ذوالفقار علی سرمدی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن، حسن محمد رانا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز یونین ، نیاز خان صدر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن پنجاب، ناصر گلزار چیئرمین آل پاکستان ٹریڈیونین فیڈریشن، ظفر اﷲ چوہان صدر کوکا کولا ایمپلائز یونین اور محمد الیاس، ظہیرالدین بابر، چوہدری محمد اشرف، غلام نبی بروہی بلوچستان،قمر الحسن کراچی اور دیگر نمائندگان ٹریڈیونین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر قائم رکھنے کے لئے سماج میں دور رس اقتصادی وسماجی اصلاحات کے نفاذ کی جدوجہد کریں جس سے ہر بچے و بچی کو بامقصد مفت تعلیم اور نوجوانوں کو مناسب روزگار کی فراہمی اور معذور ، بیمار افراد کی طبی سہولت اور نارتھ وزیرستان کے متاثرہ کی امداد اورسماج میں معاشی انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کریں جس سے ملک میں سرمایہ پرستی اور دولت کی لوٹ کھسوٹ بند ہو- معاشرہ میں کوئی انقلاب یا آزادی کے ثمرات کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ سماج میں جاگیرداری کی لعنت کا خاتمہ ہو- حکومت اپنے اعلان کردہ فیصلہ کے مطابق یکم جولائی سے کم ازکم ا±جرت میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کا جلدازجلد اجراءکرے۔

- نیز کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے سہ فریقی کانفرنس کا انعقاد کیاجائے ،قومی مفاد عامہ کے اداروں بمعہ بجلی، ریلوے، پاکستان سٹیل ملز، پی آئی اے، سوئی گیس وغیرہ کی مجوزہ نج کاری کی بجائے ا±ن کی کارکردگی میں اضافہ کرائے نیز صنعتی کارکنوں کی بڑھاپے کی پنشن میں دو سال سے اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر مبلغ-/3600 روپے ماہوار میں اضافہ کرکے کم ازکم دس ہزار روپے مقرر کی جائے اور ان کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل سیکورٹی کے تحت طبی سہولت بدستور بحال رکھے - اجلاس میں ٹریڈیونین نمائندگان کو ا±ن کی خدمات کے اعتراف میںخصوصی طور پر لال پگڑیاں بندھوائی گئیں-

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -