مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،میاں عرفان دولتانہ

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،میاں عرفان دولتانہ

  


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک اس کی کارکردگی مثالی ہے اور پنجاب میں تو مسلم لیگ (ن )نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،ہر سروے میں پنجاب حکومت کے کاموں کی تعریف کی جارہی ہے ، 16 جولائی سے 6 اگست تک ہونے والے سروے میں 3065 شہریوں نے چاروں صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں سے حصہ لیا وزیراعظم محمد نوازشریف کو 46فیصد افراد نے بہتر قرار دیا اور 52 فیصد افراد نے وفاقی حکومت کی کاکردگی کو گزشتہ سال سے بہتر قرار دیا چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کے عوامی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو 65 فیصد افراد نے بہترین قرار دیا عوامی سروے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ دوسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ تیسرے‘ سندھ کے وزیراعلیٰ کارکردگی کے لحاظ سے آخری نمبر پر ہیں۔

۔حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے امن و امان‘ غربت کے خاتمے‘ تعلیم‘ صحت‘ شفافیت‘ توانائی کی پیداوار‘ اینٹی کرپشن‘ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ‘ محصولات کی وصولی‘ یوٹیلٹی بلز کی وصولی‘ ترقیاتی پروگرام‘ سرکاری ملازمین کا غیرجانبدارانہ اور معیاری برتاؤ‘ میرٹ پر بھرتی اور ترقیاں‘ گڈگورننس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال‘ سرکاری خریداری میں شفافیت‘ زرعی مداخل کی فراہمی‘ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ‘ قدرتی آفات سے بچاؤ کے انتظامات‘ بچوں کے حفاظتی ٹیکے‘ بنیادی سطح پر اختیارات کی منتقلی‘ وفاقی و صوبائی وسائل کی تقسیم‘ انصاف تک رسائی‘ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی‘ قومی سلامتی ریگولیٹریز باڈیز کی کارکردگی‘ ریگولیٹری باڈیز میں میرٹ پر بھرتی‘ افراط زر پر کنٹرول‘ آبی ذخائر کی ترقی اور انتظام جیسے اعشاریئے شامل کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -