انقلاب اب اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے،چودھری ذوالفقار پپن

انقلاب اب اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے،چودھری ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چودھری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ انقلاب اب اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے جس کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی اب عوام کی باری آنےوالی ہے، حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پھر کچھ نہیں بچے گا ۔انہوں نے کہا کہ فوج ریاست کی حفاظت کا ضامن ادارہ ہے اس پر بےجا تنقید نہیں ہونی چاہئے،پارلیمنٹ کا مسائل کو حل نہ کرنا اس کی ناکامی ہے ،وزیراعظم پارلیمنٹ کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ،ایک سال تک وزیراعظم کو پارلیمنٹ یاد نہیں آئی اب اچانک کیسے یاد آگئی؟انہوں نے کہا کہ دھاندلی کو سب مان رہے ہیں مگر اس کے باوجود پارلیمنٹ کیلئے تڑپ سمجھ سے بالاتر ہے ،چودھری ذوالفقار پپن نے کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا اس پر بلا وجہ تنقید درست نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اس وقت تک نہیں چل سکتی جب تک عام آدمی کو طاقت میں برابر کا شریک نہ کیا جائے پارلیمنٹ 23دن سے جاری احتجاج کے دوران مسئلہ کو حل نہیں کرسکی یہ اس کی ناکامی ہے اگر مسئلے کو پہلے ہی حل کرلیا جاتا تو معاملات اس حد تک نہ پہنچتے۔