جماعت اسلامی کی بحران کے حل کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں،وسیم اختر

جماعت اسلامی کی بحران کے حل کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں،وسیم اختر

  

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اپوزیشن کمیٹی کی موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کی کاوشیں لائق تحسین ہیںحکومت،عمران خان اور طاہر القادری کواپوزیشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرناچاہئے ملک کو درپیش چیلنجزباہمی سیاسی محاذ آرائی اور دھرنوں سے حل نہیں ہوں گے قومی قیادت کواس نازک موڑ پر اپنا فیصلہ کن کردار اداکرنا ہوگا

ملکی غیر یقینی صورتحال سے مہنگائی بڑھ چکی ہے انہوں نے کہاکہ سبزیاں 12 ، آٹا 3 ، گندم 2 ، چینی2،انڈے20 فیصد تک مہنگے ہوچکے ہیںروپے کی قدر 4فیصد سے زائد گرچکی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیںپاکستان پر واجب الاداقرضوں میں180ارب روپے کااضافہ ہوچکاہے حکومت آئی ایم ایف کی اگلی قسط 500ملین کی ادائیگی کے لئے فکر مند ہے غریب عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیںباعزت طور پر دووقت کی روٹی کمانامشکل ہوچکا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت چھوٹے کارخانوں کا پہیہ جام اور مزدوروںکاچولہابجھ گیا ہے ملک کی موجودہ صورتحال میں عوام اور میڈیاکی تمام ترتوجہ دھرنوں اور مظاہروں پر مرکوز ہے انہوں نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی کسی کوفکر نہیںقومی معیشت کوحالیہ دنو ں میں 8سوارب روپے سے زائد کانقصان ہوچکاہے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1300ارب روپے ڈوب گئے ہیں200سے زائد کنٹینرزاس وقت سرکار نے سڑکوں پر کھڑے کیے ہوئے ہیںتاجر برادری کوجومعاشی جھٹکالگا ہے اس سے سنبھلنے کے لئے ایک عرصہ درکار ہوگاگزشتہ ماہ2ارب ڈالر صرف دبئی میں منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ دبئی لینڈپراپرٹی میں پاکستانیوں کاسرمایہ25ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔

۔

۔

۔

انہوں نے کہاکہ ایسے فیصلے کیے جائیںکہ جن سے ملک وقوم کامستقبل محفوظ ہو۔پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کویقینی بناکرترقی وخوشحالی کاسفر شروع کیاجاسکتاہے۔       

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -