،حبس بے جا کی درخواست ،لڑکی کو باپ کے ساتھ جانے کی اجازت

،حبس بے جا کی درخواست ،لڑکی کو باپ کے ساتھ جانے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی جانب حبس بے جاءکی درخواست پر شوہر کی تحویل سے 10سالہ بیٹی کو بازیاب کروا کر لڑکی کے بیان دینے پر اسے دوبارہ باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔فاضل عدالت میں درخواست گزاز(ر)نے موقف اختیا ر کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی نوازش علی سے ہوئی جس سے ایک بیٹی مقدس پیدا ہوئی تاہم گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور اسکی بیٹی کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے اور اس کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کی بیٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر پولیس نے مذکورہ لڑکی اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں پر لڑکی نے بیان دیا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں جس پر عدالت نے لڑکی کووالد کے ساتھ بھجواتے ہوئے حبس بے جا کی دائر درخواست نمٹا دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -