نادہندگی کا الزام ،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع

نادہندگی کا الزام ،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک نادہندگی کے الزام میں ملوث ریاض احمدکے جسمانی ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے اپنی تفتیش مکمل کر لیں۔ ریاض احمد پر الزام ہے کہ اس نے کاروبا رکے لئے بینک سے قرض لے کر شیڈول کے مطابق واپس نہیں کیا تھا ۔ احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث محمد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -