بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مقدمات میں ملوث12مالکان کو سزا

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مقدمات میں ملوث12مالکان کو سزا

  

لاہور (نامہ نگار)چیئر مین ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مقدمات میں ملوث12مالکان کو مجموعی طو رپر 3لاکھ 22 ہزار روپے جرمانے اس تا برخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے ۔ فاضل عدالت کی جانب سے نے جن میڈکل سٹور وں کے مالکان کو سزا سنائی ہے ان میں رضوی میڈیکل سٹور (کوٹ لکھپت)، مریم کلینک ( بیگم کوٹ شاہدرہ)، ایشیا سٹور( شیزان فیکٹری)، فیصل کلینک ( ملک پارک )، نعمان کلینک (تاجپورہ) ،میڈیسن فامیسی (اقبال ٹاﺅن) اور مدینہ میڈیکل سٹور( اقبال ٹاﺅن ) وغیرہ کے مالکان شامل ہیں ۔مذکورہ افراد بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلا رہے تھے اور ان کے خلاف ڈرگ انسپکٹروں نے مقدمات درج کئے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -