غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث ملزم احسن ظلال کی ضمانت خارج کر دی فاضل عدالت نے مذکورہ ملزم کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پر گزشتہ روز سماعت کی، عدلات میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزم احسن کے خلاف کوئی واضح ثبوت بھی موجود نہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم احسن کی ضمانت منظور کی جائے، پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم احسن کو ایف آئی اے نے 19اگست کو تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے 5گیٹ وے ایکسچینجز اور 250 غیر قانونی سمیں بھی برآمد کی گئیں،تاہم عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے ۔

جس پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -