فیکٹری ایریا کے 7پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

فیکٹری ایریا کے 7پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے فیکٹری ایریا کے 7پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بھی قرق کرنے کا بھی حکم دیا ہے مذکورہ پولیس اہلکار منشیات فروشی کیس میں متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں بطور گواہان پیش نہیں ہو رہے تھے فاضل عدالت نے منشیات فروشی میں ملزم کے مقدمہ کی سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 18مارچ کو مخبر کی اطلاع پر تھانہ والٹن روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم عرفان کو منشیات فروشی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کیں ، فیکٹری ایریا پولیس پچیس مارچ سے ملزم شوکت کا چالان جمع کرا رکھا ہے

 مگر مقدمہ کے گواہان تفتیشی سیف اللہ، سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی شبیر حسین، کانسٹیبلان محمد عاشق، شرافت، ارشداور ندیم صادق مسلسل عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے حاضر نہیں ہو رہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -