ملائشیا میں قید کرنے والے گروہ کا انکشاف،عدالت نے ایف آئی سے رپورٹ طلب کر لی

ملائشیا میں قید کرنے والے گروہ کا انکشاف،عدالت نے ایف آئی سے رپورٹ طلب کر لی

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب شاہ نے ملائشیا بھجوا کر جنگل میں قید کرنےوالے گروہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے سے 9ستمبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے فاضل عدالت نے گزشتہ روز شہری حامد ریاض کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں لیاقت علی، شان علی اور ظفر علی نے حامد ریاض اور غلام مصطفی کو ملائشیا بھجوانے کیلئے 6لاکھ لیے اور درخواست گزار کے ملائیشیا ایئر پورٹ پہنچنے کے 3 دن بعد ملزمان اسے کسی جنگل میں لے گئے اور وہاں پر 3ماہ تک جبری مشقت کرواتے رہے، عدالت کومزید بتایا گیا کہ ڈینگی بخار ہونے کے بعد ملزمان اسے ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے

 جبکہ درخواست گزارگھر والوں سے 50ہزار روپے منگوا کر 10مئی کو پاکستان پہنچا ملائیشیا کے جنگل میں اس کے دوست غلام مصطفی کے علاوہ متعدد افراد ابھی بھی جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -