منشیات کے ملزم کو 16ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

منشیات کے ملزم کو 16ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام مرتضی نے 2کلوچرس کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے اقبال جرم کرنے پر اسے 16ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ جرمانہ کی عدم آدائیگی پر ملزم کو مزید 2ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی فاضل عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے مقدمہ کی گزشتہ روز سماعت کی،عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاکہ تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے ملزم شوکت علی کو منشیات فروشی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔جبکہ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم 2کلو منشیات برآمد کیں جبکہ ٹبی سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف دوہزار تیرہ میں مقدمہ درج کیا ۔

، عدالت نے ملزم کے اقبال جرم کے بیان پر ملزم شوکت علی کو سولہ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -