موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کونوٹس جاری

موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کونوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے قیمتی موبائل ٹھیک کرنے کی بجائے دوران مرمت خراب کرنے والے شاہ جی موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کونوٹس جاری کرتے ہوئے 12ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار محمد کامران نے ادائر دعوی میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے اپنا موبائل (سونی ایکسپیریا )ماڈل اے 600جس کی مالیت تقریبا25ہزار روپے ہے ،سائل نے ٹھیک کروانے کی غرض سے 12جولائی کو فیروز پور روڈ پر واقع دکان نمبر17فرسٹ فلو ر رائل آرکیڈ میں واقع موبائل شاپ کے مالک اعجاز شاہ کو دیا۔مذکورہ دکان مالک نے اس میں موجود خرابی کو دور کرنے کی بجائے موبائل کی ایل سی ڈی بھی خراب کردی ہے ۔

اور اب دکان مالک موبائل واپس کرنے کے حوالے سے بھی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کو درست حالت میں فون کی واپسی اورمذکورہ بالا ہرجانہ دلوانے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -