تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،امجد خالق

تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،امجد ...
تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،امجد خالق
کیپشن: amjed

  

لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد امجد خالق نے کہا ہے کہ ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مشترکہ اجلاس میں جمہوریت کی نام نہاد چمپئن جماعتوں کو یہ باور کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ان سے زیادہ جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے دھاندلی کے ذریعے برسر اقتدار آنے والی جعلی حکومت کی جلدی قلعی کھل جائے گی اور ان کو بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوریت کی چمپئن بننے والی جماعتیں عوام کے استحصال کی ذمہ دار ہیں عوامی مینڈیٹ چوری کر کے کس طرح عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے نجی ٹی وی چینل کو حکومتی چینل کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے اور اپنے قارئین و ناظرین کو صحیح اور درست زاویے سے خبریں مہیا کرنا چاہیں جو کہ اسی کے ناظرین کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آج بھی پہلے کی طرح چیئرمین عمرا ن خان کی قیادت میں متحد ہے اور اپنے مقاصد کے حصول اور حقیقی جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -