ورزش نہ کرنا اور غیر معیاری خوراک شوگر کا باعث بنتا ہے،بشیر مہدی

ورزش نہ کرنا اور غیر معیاری خوراک شوگر کا باعث بنتا ہے،بشیر مہدی

  

لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ شوگر لبلبہ میں خرابی پیدا ہونے سے ہوتی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لبلبہ انسان کو ضرورت کے مطابق انسولین فراہم کرتا ہے مگر چکنائی کے زیادہ استعمال سے اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،انسولین کی کمی یا زیادتی شوگر کا مرض پیدا کرتی ہے،ایسی ذیابطیس کو جنرل شوگر کہا جاتا ہے ،غیر معیاری خوراک ،ضرورت سے زیادہ آرام ،ورزش نہ کرنا بھی ذیابیطس کے سبب ہیں،انہوں نے کہاکہ رات کو مرغن غذائیں بالکل نہ کھائیں اور چہل قدمی کومعمول بنائیں ،کھانا کھانے کے فوری بعد سوجاناکئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ،قدرتی ماحول میں رہ کر سادہ غذا کھانے سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے ،چکنایاں انتہائی مضرصحت ہیں،چکنائی کے استعمال سے انسان کومختلف بیماریا ں لگ جاتی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -